دعا بتاریخ اکتوبر 07, 2024

دعائے شیخ

عربی

أَللّٰھُمَّ
إِنَّا نَسْأَلُكَ خَیْرَ مَا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَ خَیْرَ مَا بَعْدَهٗ، 
وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهٗ، 
رَبِّ نَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْکَسَلِ وَ سُوْءِ الْکِبْرِ، 
رَبِّ نَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِیْ الْنَّارِ وَعَذَابٍ فِیْ القَبَرِ۔ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ سے اس بھلائی کی درخواست کرتے ہیں جو اس دن میں ہے اور اس بھلائی کی جو اس دن کے بعد ہے، 
ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں اس شر سے جو اس دن میں ہے اور اس شر سے جو اس دن کے بعد ہے، 
اے ہمارے پروردگار! ہم سُستی سے اور تکبر کی برائی سے، آپ کی پناہ میں آتے ہیں، 
اے ہمارے پروردگار ! 
ہم اس عذاب سے جو آگ میں ہے اور اس عذاب سے جو قبر میں ہے، آپ کی پناہ میں آتے ہیں۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔