دعا بتاریخ اگست 07, 2022

دعائے شیخ

عربی

‏يقول احد الصالحين :
‏ إذا رأيت أخاك مكروبًا فقل له :  " أبشِر " الفرج قريب ، وإذا رأيته في عسرة فقل له : أبشِر اليسر قريب ! 
‏كان رسول الله ﷺ يحب البشارة و يُكثر من قول: أبشر
‏" بشّروا ولا تنفّروا ويَسّروا ولا تُعسِّروا " .

‏اللهم 
بشارة خير وفرج قريب للجميع .

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

ایک مرد صالح (بزرگ) فرماتے ہیں : 
جب آپ اپنے بھائی کو مصیبت زدہ دیکھیں تو (دلجوئی کرتے ہوئے) اسے کہا کریں ؛ 
" آپ کے لیے خوشخبری ہے " پریشانی سے نجات قریب ہے ، 
اور جب آپ اسے تنگدستی میں دیکھیں تو (تسلی دیتے ہوئے) اسے کہا کریں : آپ کے لئے خوشخبری ہے کہ آسانی نزدیک ہے ! 

رسول اللّٰہ ﷺ خوشخبری دینے کو پسند فرماتے تھے اور کثرت سے یہ لفظ کہتے تھے ؛ " ابشر " (خوشخبری ہو)
  (نیز ارشاد نبوی ہے) 
(( لوگوں کو خوشخبری دو اور متنفر نہ کرو ، 
(معاملات) آسان کرو اور مشکلات کھڑی نہ کرو ))

اے اللّٰہ!
 سب کے لیے بھلائی کی خوشخبری اور قریب (جلد ملنے والی) راحت ہو ۔

 اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔