دعائے شیخ
اللهم أسترنا بسترك الحصين واعصمنا بحبلك المتين واجعلنا ممن لاذ بك فاجرته وفر إليك فقبلته وخاف منك فأمنته وتوكل عليك فكفيته وسألك فأعطيته
جعلنا الله وإياكم في رضاه ننعم ومن الصالحات نغنم ومن جميع البلايا نسلم
غفر الله لنا ولكم ولوالدينا ووالديكم وجميع المسلمين والمسلمات
اللهم صل وسلم وبارك على نبينا محمد وعلى آله وصحبه اجمعين
اے اللّٰہ !
ہمیں (ہمارے عیوب کو) اپنے مستحکم پردے سے ڈھانپ دیجیے ،
اپنی مضبوط رسی (قرآن حکیم) کے ذریعے سے (ہمارے ایمان و عمل کی) حفاظت فرما دیجیے ،
اور آپ ہمیں ان (اپنے بندوں) میں شامل کر دیجیے کہ :
انہوں نے آپ سے پناہ مانگی تو آپ نے انہیں بچا لیا ،
آپ کی طرف لپکے تو آپ نے انہیں اپنا بنا لیا ،
آپ (کے غضب سے) ڈرے تو آپ نے انہیں اطمینان دے دیا ،
انہوں نے آپ پر (اپنے معاملات کے سدھرنے میں) اعتماد کیا تو آپ انہیں (اس اعتماد کے لئے) کافی ہو گئے ،
اور انہوں نے آپ سے مانگا تو آپ نے (ان کی ضرورت کے موافق) عطا کیا ۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو اس طرح بنا دے کہ ہم اس کی رضامندی میں انعام یافتہ ہو جائیں ، اعمال صالحہ کے خوگر ہو جائیں ، اور تمام مصیبتوں سے محفوظ ہوجائیں ،
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ، آپ کو ، ہمارے والدین کو ، آپ کے والدین کو اور تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کو بخش دے ،
اے اللّٰہ! ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور تمام صحابہ کرام پر رحمتیں نازل کیجئے ، سلامتی عطا کیجیے اور برکت عطا فرمائیے ۔