دعا بتاریخ جولائی 07, 2024

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰھُمَّ
بِحَقِّ لَا إِلٰهَ إلَّا اللّٰهُ وَثِقْلِھَا فِیْ الْمِیْزَانِ 
وَبِحَقِّ کُلِّ أَسْمَائِكَ الْحُسْنیٰ وَعَظْمَتِھَا 
اَللّٰھُمَّ
یَا مَنْ یَّقُوْلُ لِشَّیْئِ کُنْ فَیَکُوْنُ حَقِّقْ رَجَاءَنَا 
وَغَیِّرْ أَحْوَالَنَا وَأَقْدَارَنَا إِلیٰ أَفْضَلِ حَالٍ 
اَللّٰھُمَّ
إِنَّ الْطَّمْعَ فِیْ کَرَمِكَ مَحْمُوْدٌ وَحَبْلَ فَضْلِكَ مَحْمُوْدٌ 
فَامْنُنْ عَلَیْنَا بِخَیْرٍ مِّنْ عِنْدِكَ 
یَا حَنَّانُ یَا وَدُوْدُ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اےاللّٰہ !
کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ اور اس کا جو وزن ترازو میں ہے اس کے وسیلے سے اور اپنے تمام اچھے ناموں اور ان کی عظمت کے وسیلے سے (دعا کرتا ہوں) 
اے اللّٰہ !
اے وہ ذات جو کسی چیز کو کہے "ہو جا پس وہ (اسی وقت) ہو جائے" 
ہماری امید کو پورا کر دیجیے اور ہمارے حالات اور ہماری قسمتوں کو بہترین حالت کی طرف تبدیل کردیجیے، 
اے اللّٰہ !
اے بے حد رحمت والے ! 
اے محبت کرنے والے !
بیشک آپ کی مہربانی میں  (حد درجہ) دلی چاہت باعث تعریف ہے اور بیشک (ہم تک پہنچنے والی) آپ کے فضل کی رسی (وسیلہ) لائق تعریف ہے 
پس آپ ہم پر اپنے پاس سے بھلائی کا احسان فرمائیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔