دعائے شیخ
اَللّٰھُمَّ
صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ
صَلَاةٌ تَجْعَلُنَا بِھَا مِنْ أَتْبَاعِهٖ وَفِیْ الْجَنَّةِ مِنْ رُّفَقَائِهٖ
وَعَلیٰ آلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلِّمْ
اَللّٰھُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَأْوْرَدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرْنَا فِیْ زُمْرَتِهٖ
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر ایسی رحمتیں نازل فرمائیے کہ جن کے ذریعے آپ ہمیں (دنیا میں) ان کے پیروکاروں میں اور جنت میں ان کے رفقاء میں شامل کردیں،
آپ ﷺ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام پر پر بھی اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجئے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!