دعا بتاریخ مئی 07, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
يا واسع الفضل والرحمة تول أمرنا
 وأحسن خلاصنا، كن لنا وليا ومعينا وظهيرا ونصيرا، 
انصرنا بما تنصر به أولياءك، 
استعملنا فيما تشغل به أحبابك،
 دلنا بهدايتك لما يرضيك عنا 
وخذ بنواصينا إليه 
حل بيننا وبين ما يغضبك واصرفه عنا.

 آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
 

اردو

ا ے اللّٰہ !
اے وسیع فضل اور رحمت والے ! 
ہمارے معاملے (حالت) کی نگرانی فرمائیے اور (فاسد اخلاق وعادات) سے ہمارا چھٹکارا عمدہ انداز میں کر دیجیے، 
آپ (اس میں) ہمارے لیے نگران، معاون، حمایتی اور مددگار ہو جائیے، 
ہماری اس (طاقت) کے ساتھ مدد فرمائیے جس کے ساتھ آپ اپنے ولیوں (قریبی دوستوں) کی مدد فرماتے ہیں، 
آپ ہمیں اس کام میں لگا دیجیے جس کے ساتھ آپ اپنے احباب کو مشغول کرتے ہیں، 
اپنی ہدایت کے ساتھ اس میں ہماری رہنمائی کیجئے جو آپ کو ہم سے راضی کر دے اور ہماری پیشانیوں کو اس کی (انجام دہی کی) طرف پکڑ کر لے جائیے، 
اور ہمارے اور اس (عمل) کے درمیان حائل ہو جائیے جو آپ کو (ہم سے) غضب ناک کردے اور اسے ہم سے دور کر دیجیے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔