دعا بتاریخ مئی 07, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
اجعل الريّان بابنا والكوثر شرابنا
اللهم
 لا تفجعنا بمصائب الدنيا 
وأدِم علينا الصحة والعافيه 
وأطل بأعمار أباءنا وأمهاتنا  
 وارحمهما كما ربيانا صغارا 
 
وإجعلنا من الذاكرين الشاكرين 
 الحامدين المسبحين
 من اصحاب اليمين في اعلى جنات النعيم
 اللهم 
إنا  وكلناك أمورنا ،فكُن لنا  خير وكيل ، 
ودبر لنا أمورنا ،فإنا لا نحسن التدبير .

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ریان (جنت کا وہ دروازہ جس سے روزے دار داخل ہوں گے) کو ہمارا دروازہ اور (حوض) کوثر  کو ہمارا مشروب بنا دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں دنیا کی مصیبتوں کے سبب دکھ میں مبتلا نہ  دیجیے ، 
صحت اور عافیت کو ہم پر ہمیشہ رکھئیے ، 
ہمارے والدوں اور ماؤں کی عمریں دراز کر دیجیے ، 
ان دونوں پر رحم فرمائیے جس طرح ان دونوں نے بچپن کی حالت میں ہمیں پالا ، 

ہمیں شامل کر دیجیے : 
 ذکر کرنے والوں ، شکر کرنے والوں ، اپنی تعریف کرنے والوں اور اپنی پاکیزگی بیان کرنے والوں میں ، جو اصحاب یمین (جنہیں نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں ملے گا) میں سے ہیں ، نعمتوں کے باغات میں بلند جگہوں پر ہوں گے ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم نے آپ کو اپنے معاملات سپرد کر دئیے  پس آپ ہمارے لیے بہترین نگران بن جائیے اور ہمارے لیے ہمارے معاملات کی تدبیر فرما دیجیے کیونکہ یقیناً ہم (اپنے بارے میں) بہتر تدبیر نہیں کر سکتے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔