دعائے شیخ
اللهمَّ أرحم من حنَّ القلب لاصواتهم و رؤيتهم،
اللهمّ برِّد على قبورهم وأجعلهم في نعيم دائم،
اللهم أجمعنا بهم في جناتك، اللهم أنس وحشتهم وأجعل لهم نوراً، وأجعل قبورهم روضة من رياض الجنة،
اللهم إنهم كانوا كرماء فأكرمهم برحمتك ومغفرتك ورضاك عنهم.
اے اللّٰہ ! ان ( ہمارے حضرت اقدس رحمۃ اللّٰہ علیہ سمیت تمام بزرگان دین ) پر رحم فرمائیے جن کی آواز سننے کے لئے اور انہیں دیکھنے کے لیے دل مشتاق ( بے چین) ہیں ،
اے اللّٰہ ! ان کی قبروں کو (جنت کی ہواؤں سے) ٹھنڈا رکھئیے اور انہیں اپنی ہمیشہ کی نعمت میں رکھئیے ،
اے اللّٰہ ! ہمیں ان کے ساتھ اپنی جنتوں میں اکٹھا کردیجیے ،
اے اللّٰہ ! ان کی وحشت ( قبروں کی تنہائی) میں انس پیدا فرما دیجیے ، ان کے لیے روشنی پیدا فرما دیجیے اور ان کی قبروں کو جنت کے باغات میں سے باغ بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ ! بیشک وہ بلند ہمت تھے پس آپ اپنی رحمت ، اپنی مغفرت اور ان سے اپنے راضی ہونے کے ساتھ انہیں اعزاز عطا کیجیے ۔