دعائے شیخ
اللهم
نور أبصارنا لما فيه صلاح أحوالنا،
واصرف عنا ما فيه ضياع أعمارنا،
واجعلنا ممن سمع الحكمة فوعى،
واتبع الصراط فنجا يا من لا يخيب فيه الرجاء ..
أنقذ عبادك الضعفاء من هذا العناء
نرجو ولايتك كما توليت أهل طاعتك
اللهم
ارزقنا في هذه الليلة بشاير تفرح قلوبنا ..
اللهم
اجعلنا الليله من عتقائك من النار
وبلغنا ليلة القدر وتقبلها منا
آمـــــــــين يارب العالمين
اے اللّٰہ!
ان امور کے لیے جن میں ہمارے حالات کی بہتری ہے، ہماری آنکھوں کو روشنی (رہنمائی) عطا کر دیجیے ،
ہمیں ان کاموں سے دور کر دیجیے جن میں ہماری زندگیوں کا ضیاع ہو،
ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جنہوں نے دانائی کی باتوں کو سنا پھر اسے محفوظ کیا اور سیدھے راستے کی اتباع کی تو نجات پائی،
اے وہ ذات جس سے (حاجات کی تکمیل کی) امید خسارے میں نہیں ہوتی !
اپنے کمزور بندوں کو اس (درپیش) مشقت سے نکالیے ۔
جس طرح کہ آپ اپنی فرمانبرداری کرنے والوں کی سرپرستی کرتے ہیں، اسی طرح ہم سرپرستی کی امید (یقین) رکھتے ہیں
اے اللّٰہ!
ہمیں اس (لیلۃالقدر) کی رات ایسی خوشخبریاں دے دیجیے جو ہمارے دلوں کو خوش کر دیں ۔۔
اے اللّٰہ!
ہمیں اس (لیلۃالقدر) میں اپنی جھنم کی آگ سے آزاد ہونے والوں میں شامل کر دیجیے، ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجئے اور اسے ہمارے (اعمال) کے لیے قبول کر لیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!