دعائے شیخ
اللهم
لك الحمد على التوفيق للحمد
ولك الشكر أن أجريت على لساننا كلمات الشكر لك ، والله لا نحصي ثناء عليك
فيا أحق من ذكر ،وأحق من عبد،وأرأف من ملك ،
ويا أجود من سئل ويا أوسع من أعطى ،
منَّ علينا يامولانا بالقبول ، ولا تحرمنا قربك ولا لذة مناجاتك .
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
آپ کی حمد کی توفیق ملنے پر آپ ہی کی تعریف ہے ،
آپ ہی کی ذات کا شکر ہے کہ آپ نے ہماری زبان پر اپنے لیے شکر کے کلمات جاری کردیے ،
اللّٰہ کی قسم! ہم آپ کی ثناء کا احاطہ نہیں کرسکتے ،
پس اے وہ ذات ! جو ذکر کئے جانے والوں میں سب سے زیادہ حق دار ہے، جن کی عبادت کی جاتی ہے، ان میں سب سے زیادہ حق رکھنے والی ہے اور جو ملکیت رکھنے والوں میں سب سے زیادہ مہربان ہے،
جن سے سوال کیا جاتا ہے، اے ان میں سب سے زیادہ سخی ! عطا کرنے والوں میں سے اے سب سے زیادہ وسعت والے ! ،
اے ہمارے مولیٰ !
(ہماری دعاؤں) کی قبولیت کے ساتھ ہم پر احسان فرما دیجیے ،
ہمیں نہ اپنے قرب سے اور نہ ہی اپنی مناجات (اللّٰہ کے حضور راز و نیاز) کی لذت سے محروم کیجئے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔