دعا بتاریخ فروری 07, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَلْلًّهُمَّ
أَنْتَ الْسَّلَامُ وَ مِنْكَ الْسَّلَامُ وَ إِلَیْكَ یَعُوْدُ الْسَّلَامُ،
فَحَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ وَ أَدْخِلْنَا دَارَكَ دَارَ الْسَّلَامِ،
تَبَارَکْتَ رَبَّنَا بِالسَّلَامِ وَ تَعَالَیْتَ،
لَكَ الْحَمْدُ یَا ذَالْجَلَالِ وَ الْإِِکْرَامِ،
سُبْحَانَكَ مَا عَبَدْنَاكَ حَقَّ عِبَادَتِكَ یَا مَعْبُوْدُ،
سُبْحَانَكَ مَا عَرَفْنَاكَ حَقَّ مَعْرِفَتِكِ،
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلَی الْتَّوْفِیْقِ وَ نَسْتَغْفِرُكَ عَلَی الْتَّقْصِیْرِ.

آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِيْنَ
حَفِظَكُمُ الْلّٰهُ وَ أَحْيَاكُمْ حَيَاةً طَيِّبَةً 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہی سلامتی والے ہیں، آپ ہی کی طرف سے سلامتی ہے اور آپ ہی کی طرف سلامتی لوٹتی ہے،
اے ہمارے رب !
پس آپ ہمیں سلامتی کے ساتھ زندہ رکھیے اور ہمیں اپنے گھر ؛ سلامتی والے گھر میں داخل کر دیجیے،
اے ہمارے رب !
آپ سلامتی کے ساتھ بابرکت ذات ہیں اور بلند وبالا ہستی ہیں،
اے بزرگی اور عزت والے !
آپ ہی کے لیے تعریف ہے،
اے معبود !
آپ کی ذات پاک ہے، ہم نے جس طرح کہ آپ کی عبادت کرنے کا حق ہے،آپ کی عبادت نہیں کی
اے قابلِ پہچان ہستی !
ہم نے جس طرح آپ کی پہچان کا حق ہےآپ کو نہیں پہچانا،
اور اعمالِ خیر کی توفیق پر تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں ۔ ہم اپنی کوتاہی پر اللہ ہی سے استغفار کرتے ہیں۔

اے اقوامِ عالَم کے مالک!
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔

انگریزی