دعا بتاریخ جنوری 07, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ 
وَفِّقْنَا وَاحْفَظْنَا فِیْ حَیَاتِنَا، 
وَبَارِكْ لَنَا فِیْ أَرْزَاقِنَا وَ ذُرِّيّٰتِنَا، 
وَتَمِّمْ عَلَیْنَا الْصِّحَّةَ فِیْ أَبْدَانِنَا، 
وَاکْتُبْ لَنَا صَبَاحَ أَمَلٍ وَّتَفَاؤُلٍ وَانْشِرَاحٍ 
اَللّٰهُمَّ
أَبْعِدْ عَنَّا کُلَّ حُزْنٍ وَّشَقَاءٍ، 
وَیَسِّرْ أُمُوْرَنَا بِنُوْرٍ وَّضِیَاءٍ۔ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ!
 ہمیں (اعمالِ خیر) کی توفیق دے دیجیے، 
 ہماری زندگی میں ہمیں حفاظت دے دیجیے، 
ہمیں ہمارے وسائلِ رزق اور ہماری نسلوں میں برکت دے دیجیے، 
 ہمارے بدنوں میں، ہمیں پوری صحت دے دیجیے، 
ہمارے لیے امید، نیک شگون اور دلی خوشی کی صبح (کا فیصلہ) طے کر دیجیے، 
اے اللّٰہ! 
ہم سے ہر غم اور بدحالی کو دور کر دیجیے، 
ہمارے کاموں کو نور (واضح رہنمائی) اور درخشندگی (خوش اسلوبی) کے ساتھ آسان کر دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔