دعا بتاریخ جنوری 07, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللهم أجعلنا من أصحاب 
الحمد عند العطاء،، 
ومن أصحاب الإحتساب 
والصبر عند البلاء،،
اللهم إفتح لنا بابك 
ويسر لنا أسبابـك،،
وأصرف عنا عذابك 
وأجزنا جنتك وثوابك،،
 اللهم أكفنا بماشئت 
وكيف شئت
اللهم اجعلنا من المحسنين.
وأرحمنا يالله
اللهم اغفر لنا ولوالدينا وأخواننا واخواتنا ولذرياتنا واقاربنا ومن له حق علينا.  

اردو

اے اللہ ! ہمیں ان لوگوں میں سے بنا دیجیے : 
جو آپ کی نوازش پر آپ کی تعریف کرنے والے ،
 اپنا محاسبہ کرنے والے 
اور آزمائش پر صبر و استقامت اختیار کرنے والے ہوں ، 
اے اللہ ! ہمارے لیے اپنا ( رحمت کا ) دروازہ کھول دیجیے ،
 ہمارے لیے ( کامیابی کے ) اسباب آسان فرما دیجیے ،
 ہم سے اپنے عذاب کو دور فرما دیجیے 
اور ہمیں اپنی جنت و ثواب عطا کر دیجیے ، 
اے اللہ ! ہمیں مستغنی کر دیجیے اس ذریعہ سے جو آپ چاہیں اور جیسے چاہیں ۔
اے اللہ ! ہمیں محسنین میں شامل فرما دیجیے اور
اے اللہ ! ہم پر رحم فرما دیجیے ، 
اے اللہ !  :  ہمیں ، ہمارے والدین ، ہمارے بھائیوں ، ہماری بہنوں ، ہماری اولاد ، ہمارے رشتہ داروں اور انہیں جن کا ہم پر حق ہے ، بخش دیجیے۔