دعا بتاریخ ستمبر 06, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَلْلّٰهُمَّ
رَبَّنَا آتِنَا بَرَکَةً فِی الْوَقْتِ وَ الْعَمَلِ وَ دَوَامَ الْحَمْدِ وَ تَزْکِیَةَ الْقَلْبِ وَ حُسْنَ الْتَّوَکُّلِ وَ إِحْسَانَ الْخَطِیِّ وَ إِتْقَانَ الْعَمَلِ وَ إِبْصَارَ الْنِّعَمِ وَ إِدْرَاكَ الْطَّرِیْقِ وَ دَوَامَ الْتَّوْبَةِ وَ إِلْھَامَ الذِّکْرِ وَ حُبَّ الْمَسَاکِیْنِ
وَ ارْزُقْنَا حُبَّكَ وَ حُبَّ کُلِّ عَمَلٍ یُّقَرِّبُنَا إِلَیْكَ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

اردو

اے اللّٰہ!
اے ہمارے پروردگار !
ہمیں دے دیجیے :
وقت اور کام میں برکت (اس کی مقصدیت و اِفادیت)، (اللّٰہ کی) تعریف میں ہمیشگی اور دل کا تزکیہ (باطن کی صفائی)، (اللّٰہ پر) حُسنِ اعتماد اور خطا کار سے بھلائی، عمل صالح کی پختگی اور اپنی نعمتوں کا شعور، درست راستہ تک رسائی اور توبہ کی ہمیشگی، (ہر موقع پر اللہ) کی یاد کا دل میں آنا اور مساکین سے محبت،
ہمیں اپنی محبت اور ہر اس عمل کی محبت عطا کر دیجیے جو ہمیں آپ کے قریب کردے ۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔