دعائے شیخ
اللهم
أسدل علينا حجاب سترك
ولاتفضحنا في الدارين بين خلقك
اللهم
اختر لنا ولا تخيرنا
واكفنا شتات العقل وحزن القلب وحيرة النفس
اللهم
ارزقنا الرضا والقناعة والصبر
وعليك توكلت وأنت خير وكيل
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہم پر اپنی ستر پوشی کا پردہ لٹکا دیجیے اور ہمیں دونوں جہانوں میں اپنی مخلوق کے درمیان رسوا نہ کیجیے ،
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے (بہترین عمل کو) پسند فرما لیجئے اور ہمیں (فیصلہ کرنے کا) اختیار نہ دیجیے ،
ہمیں عقل کے خلفشار ، دل کے غم اور نفس کی حیرانی سے کافی ہو جائیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی رضامندی ، (وسائل زندگی پر) قناعت اور (مشکلات پر) استقامت دے دیجیے ،
آپ ہی کی ذات پر میں نے اعتماد کیا اور آپ بہترین کارساز ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔