دعائے شیخ
اللهم ألبس احبتي لباس التقوى،
واكفهم ماأهمهم،
وأسعدهم بطاعتك،
وارزقهم من واسع كرمك، واحفظهم من كل شر ،
وفرج همهم،
وأسعد قلوبهم،
وأرح بالهم،
واغفر لهم ولوالديهم،
ياذا الجلال والإكرام.
اے اللّٰہ!
میرے احباب کو تقوی کے لباس (صفت) سے آراستہ کر دیجیے ،
جو پریشانی انہیں لاحق ہوئی اس میں انہیں کافی ہو جائیے ،
اپنی فرمانبرداری کے ذریعہ ، انہیں کامیاب کر دیجیے ،
اپنی وسیع مہربانی سے انہیں (وسائل رزق) دے دیجیے ،
انہیں ہر شر (نقصان دہ عمل) سے محفوظ کر دیجیے ،
ان کی پریشانی دور کر دیجیے ،
ان کے دلوں کو سعادتمند بنا دیجیے ،
ان کی حالت پرسکون بنا دیجیے ،
انہیں اور ان کے والدین کو بخش دیجیے۔
اے بزرگی اور عزت والے !
(ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!)