دعائے شیخ
اســـــــــــــأل الـــلــــــــــــه ان يظلنا في ظله يوم لا ظل إلا ظله ••
اســـــــــــــأل الـــلــــــــــــه أن يرزقكم البشارات الطيبه والأيّام الجميله والرحمات المتتاليه والعافية التي تدوم والخير الذي لاينقطع •• والصلاة والسلام على سيدنا ونبينا وحبيبنا وشفيعنا محمد صلى الـــلــــــــــــه عليه وسلم المبعوث رحمة للــعــالميـــن..
اللّٰہ تعالیٰ سے میں سوال کرتا ہوں کہ
وہ ہم (سب) کو اس دن (قیامت کے دن) اپنے (عرش کے) سائے میں رکھے ، جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہو گا •••
اللّٰہ تعالیٰ سے میں درخواست کرتا ہوں کہ وہ آپ (احباب) کو عمدہ خوشخبریاں ، خوبصورت ایام (شب وروز) ، لگاتار رحمتیں ، ہمیشہ رہنے والی عافیت اور نہ ختم ہونے والی بھلائی عطا فرمائے ••
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے سردار ، ہمارے نبی ، ہمارے محبوب اور ہماری شفاعت کرنے والے حضرت محمد ﷺ پر جو اقوام عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ، رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی عطا کیجئے