دعائے شیخ
اللَّهُمّّ نتوسل اليك بعظمتك وجلالك قدرك وعظيم قدرتك وواسع رحمتك وعفوك وفضلك وإحسانك أن تكرمنا في هذا اليوم بِذَنْب مَغْفُوْر وَسَعْي مَشْكُوْر وَعَمَل مُتَقَبَّل مَبْرُوْر وَتِجَارَة لَن تَبُوْر وَشِفَاء لَمِا فِي الْصُّدُوْر وَتَوْبَة خَالِصَة لِوَجْهِك الْكَرِيم.
اللَّهُمَّ اجعل خير اعمارنا آخرها وخير أعمالنا خواتمها.
اللَّهُمَّ اغفر لنا ولوالدينا ولمن له حق علينا وللمؤمنين والمؤمنات.
اللَّهُمَّ طيب يومنا بذكرك يا رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡكَرِیمِ.
اے اللّٰہ ! ہم آپ سے آپ کی عظمت ، آپ کے جلال ، آپ کے مرتبے ، آپ کی عظیم طاقت ، آپ کی وسیع رحمت ، آپ کی معافی ، آپ کے فضل اور آپ کے احسان کے وسیلہ سے مانگتے ہیں کہ :
آج کے اس زمانے میں ، گناہوں کی بخشش سے ، قدر دانی پر مبنی کوشش سے، قابلِ قبول عمل سے ، بغیر نقصان کی تجارت سے ، سینوں میں آنے والے خیالات کی شفایابی سے اور اپنی کریم ذات کے لیے خالص توبہ سے سرفراز فرما دیجیے ۔۔
اے اللّٰہ ! آپ ہماری عمر کے آخری حصے کو اور ہمارے آخری اعمال کو بہترین بنا دیجیے ۔۔
اے اللّٰہ ! ہماری ، ہمارے والدین کی ، ان کی جن کا ہم پر حق ہے ، ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کی بخشش فرما دیجیے ۔۔
اے اللّٰہ ؛ اے عرش کریم کے رب ! ہمارے دن کو اپنے ذکر کے ساتھ پاکیزہ بنا دیجیے ۔۔