دعا بتاریخ اپریل 06, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم
 صل على نبينا محمد الرؤوف الرحيم شفاء القلوب ،
اللهم
 صل على من سطع نوره في الافاق،
 وأسرى  به المولى في السبع الطباق، 
اللهم 
صل على من بعثه الله رحمة للعالمين،
 فأنقد البشرية جمعاء من الظلمات إلى النور، 
صلى الله عليه و على آله وصحبه أولي العزم والتمكين وسلم تسليما كثيرًا، 

اللهم
 بلغنا ليلة القدر إيماناً و إحتساباً 
اللهم 
اجعل الريّان بابنا والكوثر شرابنا واعتق رقابنا من النار 

         آمـــــــــين يارب العالمين 

اردو

اے اللّٰہ!
نہایت شفیق، مہربان، دلوں کی شفا ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے ۔
اے اللّٰہ!
اس ہستی (حضرت محمد ﷺ) پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے جن کی روشنی آفاق (جہانوں) میں پھیلی اور آپ کو آپ کا مالک (اللّٰہ تعالیٰ) ساتوں آسمانوں پر لے گیا، 
اے اللّٰہ!
آپ رحمتیں نازل فرمائیے اس ہستی (حضرت محمد ﷺ) پر جنہیں اللّٰه تعالیٰ نے اقوام عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجا پھر آپ نے (اسلام کی) روشنی کی طرف (لے جاکر) تمام انسانیت کو (کفر، ظلم، شرک،نفاق اور انتشار وافتراق کے) اندھیروں سے بچایا،
اللّٰہ تعالیٰ آپ ﷺ پر، آپ کی ہمت والے اور طاقت والے آل اور آپ کے صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور (انہیں) بہت زیادہ سلام پہنچائے، 

 اے اللّٰہ!
 ہمیں لیلۃالقدر تک ایمان (یقین) اور احتساب (اپنے محاسبے اور حصول اجر) کے لحاظ سے پہنچا دیجیے (عطا کردیجیے)۔
اے اللّٰہ!
ریان (روزہ داروں کے لئے مخصوص دروازہ) کو ہمارا دروازہ اور حوض کوثر کو ہمارا مشروب بنا دیجیے، 
ہماری گردنوں کو جھنم کی آگ سے آزاد کر دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!