دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
اُسْتُرْنَا بِسِتْرِكَ الْجَمِیْلِ اَلَّذِیْ سَتَرْتَ بِهٖ نَفْسَكَ
وَلَا تَفْضَحْنَا بَیْنَ خَلْقِكَ وَلَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیَامَةِ
اَللّٰهُمَّ
أَعْلِ بِفَضْلِكَ کَلِمَةَ الْحَقِّ وَالْدِّیْنِ فَالْخَلْقُ خَلْقُكَ، وَالْعَبْدُ عَبْدُكَ، أَنْتَ اللّٰهُ الْرَّؤُوْفُ الْرَّحِیْمُ،
أَسْأَلُكَ بِنُوْرِ وَجْھِكَ الَّذِیْ أَشْرَقَتْ لَهُ الْسَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ،
کُلُّ حَقٍّ ھُوَ لَكَ، وَبِحَقِّ الْسَّائِلِیْنَ عَلَیْكَ،
أَنْ تَقَبَّلَنَا، وَأنْ تُجِیْرَنَا مِنَ الْنَّارِ
بِرَحْمَتِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں اپنے عمدہ پردے (حجاب) کے ساتھ کہ جس کے ساتھ آپ نے اپنی ذات کو چھپایا ہے، (ہمارے عیوب کو) چھپا لیجئے،
ہمیں اپنی مخلوق کے درمیان رسوا نہ کیجیے،
اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کیجیے،
اے اللّٰہ!
اپنے فضل کے ساتھ حق بات کو اور دین (کے نظام) کو بلند (غالب) کر دیجیے،
پس (تمام) مخلوق آپ ہی کی مخلوق ہے اور بندہ (بذات خود) آپ ہی کا بندہ ہے،
آپ ہی اللہ نہایت شفیق مہربان ہیں،
میں آپ کی ذات کے اس نور کے سبب کہ جس سے سارے آسمان اور زمین روشن ہوئے، ہر وہ حق جو آپ کے لیے ہے اور ہر اس حق کے ساتھ جو درخواست گزاروں کا آپ پر ہے ،
آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ ہمیں قبول کر لیجیے اور ہمیں جہنم کی آگ سے پناہ دے دیجیے۔
اے ارحم الراحمین! اپنی رحمت کے سبب (ہماری دعائیں قبول کیجئے)
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔