دعائے شیخ
اللهمَّ
اجعلنا من جندك، فإن جندك هم الغالبون،
وإجعلنا من حزبك، فإن حزبك هم المفلحون،
وإجعلنا من أوليائك، فإن أوليائك لاخوف عليهم ولاهم يحزنون،
اللهمّ
أعطنا سؤلنا يارب العالمين
وإرحمنا برحمتك التي وسعت كل شيء.
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں اپنے لشکر میں شامل فرما دیجیے کیونکہ آپ کے لشکر ہی غالب آنے والے ہیں ،
ہمیں اپنی جماعت میں شامل فرما دیجیے کیونکہ آپ کی جماعت کے لوگ ہی کامیاب ہونے والے ہیں ،
ہمیں اپنے دوستوں میں شامل کر لیجیے کیونکہ آپ کے دوستوں پر نہ (مستقبل کا) خوف ہے اور نہ وہ (ماضی کی باتوں پر) غمگین ہوں گے۔
اے اللّٰہ!
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہمیں اپنی مانگی ہوئی(حاجت) عطا کر دیجیے ،
اپنی اُس رحمت کے سبب ہم پر رحم فرما دیجیے جو کہ ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے۔