دعائے شیخ
اللهم ليسَ لنا من الأمْر إلا ماقضَيت،
ولا من الخيرِ إلا ما أعطيْت، ففرِّج أمورًا ضاقت بها صُدورنا، وعجزت بها حيلتُنا، وقلّ بها صبرُنا،
وأَسعِد قلوبَنا بما أنتَ أعلمُ بِه منَّا.
اللهم اجبرنا وأنت للقلوب جابر, وأسترنا وأنت للعيوب ساتر،
اللهُم أغْسل قلوبنا من أوجاعها وأرزقُنا من فيض كرمك سعادةً لا تنْقطع
وأشرح صدورنا ويسر امورنا اللهم مطلبنا لتنشرح فيه الصدور، وتقبل فيه التوبة، وتتسع فية الأرزاق،
ياخير من سُئل وأكرم من أعطى يا حيّ يا قيّوم .
اللهم ارحمنا واغفر لنا ولوالدينا ولاخواننا وأخواتنا وموتانا وموتى المسلمين اجمعين .
اے اللہ ! ہمارا کوئی اختیار نہیں مگر وہ جس کا فیصلہ آپ کردیں اور کوئی بھلائی نہیں مگر وہ جو آپ عطا فرمادیں،
تو آپ ہمارے ایسے معاملات حل فرما دیجیئے جن کی وجہ سے ہمارے دل تنگ ہیں ، تدبیر درماندہ ہے اور ہماری برداشت کم ہوچکی ہے ،
اور ہمارے دلوں کو اس خیر کے ساتھ سعادتمند بنا دیجیے جسے آپ ہم سے زیادہ جانتے ہیں ۔
اے اللہ ! ہمیں (ہماری حالت) سنوار دیجیے کیونکہ آپ ہی دلوں کو ڈھارس دینے والے ہیں اور ہماری پردہ پوشی فرما دیجیے کیونکہ آپ ہی عیبوں کو چھپانے والے ہیں ۔
اے اللہ ! ہمارے دلوں کو ان کی خامیوں سے صاف کر دیجیے ، اپنے فیض کرم سے نہ منقطع ہونے والی سعادت نصیب فرما دیجیے ، ہمارے سینے کھول دیجیے اور ہمارے کام آسان فرما دیجیے ۔
اے اللہ ! ہماری درخواست ہے کہ ہمارے دل کشادہ ہو جائیں ، توبہ قبول ہو جائے اور رزق وسیع ہو جائیں ۔
اے وہ ذات جو ذمہ داری پوری کرنے والوں میں سب سے بہترین اور عطا کرنے والوں میں سب سے زیادہ سخی ہے! اے زندہ جاوید ذات ! اے ہمیشہ قائم رہنے والی ہستی! ( ہماری مراد پوری فرما دیجیے )
اے اللہ ! ہم پر رحم فرما دیجیے ، ہمیں ، ہمارے والدین ، ہمارے بھائیوں اور بہنوں ، ہمارے اور تمام مسلمانوں کے فوت شدگان کو بخش دیجیے ۔