دعائے شیخ
ما أجمل الصبح والأرواح خاشعة في موكب الذكر تسبيحا وتحميدا
تسمو مع الصبح بالأذكار شادية
كالطير إذا زين الإصباح تغريدا
اللهمّ
في هذا الصباح انثر السعادة على أبواب قلوب أحبتي واغفر لهم ماسبق وارزقنا وإياهم الفردوس الأعلى.
صبح کا وقت کتنا خوبصورت ہے کہ اس حالت میں روحیں (انسانی نفوس) ذکر کے جلو میں (اللّٰہ تعالیٰ کی) تسبیح و تحمید کرتے ہوئے عاجزی کرتی ہیں ،
وہ صبح کے وقت محبت بھرے خوبصورت انداز میں (اللّٰہ تعالیٰ کے مختلف انواع و کلمات کے) ذکر گنگناتی ہیں جیسے پرندے چہچہاتے ہوئے صبح کے وقت کو زینت بخشتے ہیں ۔
*اے اللّٰہ*!
آج کی اس صبح ، میرے احباب کے دلوں کے دروازوں پر کامیابی وکامرانی پھیلا دیجیے ،
ان کے گزشتہ (گناہ اور کوتاہیاں) معاف فرما دیجیے ،
اور ہمیں اور انہیں جنت کا بلند مقام دے دیجیے ۔