دعا بتاریخ اگست 05, 2025

دعائے شیخ

عربی

 بِاسْمِكَ الْلّٰهُــــمَّ 
 نَبْدَأُ يَوْمَنَا رَاجِيْنَ رَحْمَتِكَ مُتَوَكِّلِيْنَ عَلَيْكَ مُتَبَرًِئِيْنَ مِنْ حَوْلِنَا وَقُوَّتِنَا مُلْتَجِئِيْنَ إِلىٰ حَوْلِكَ وَقُوَّتِكَ 

 آمِـــــــــيْن يَارَبَّ الْعَالَمِيْنَ 

 أَجْمَلُ مَا قِيْلَ عَنِ الْمَعْرُوْفِ 
 لَا تَقْطَعَـنَّ يَـدَ الْمَعْرُوْفِ عَنْ أََحَـدٍ 
 مَا دُمْــتَ تَقـــدِرُ وَالْأَيَّــامَ تَــاراتُ 
 وَاذْكُرْ فَضِيْلَةَ صُنْعِ اللّٰهِ إذْ جُعِلْتْ 
 إِلَيْـكَ لَا لَـكَ عِنْـدَ النَّاسِِ حَاجَاتُ 
 اَلنَّـاسُ لِلنَّـاسِ مَا دَامَ الْوَفَاءُ بِهِـمْ 
 وَالْعُسْـرُ وَالْيُسْـرِ أَوْقَاتٌ وَّسَاعَاتُ 

اردو

 اے اللہ! بیشک ہم آپ کے نام کے ساتھ اپنے دن کو شروع کرتے ہیں 
 اس حال میں کہ آپ کی رحمت کے امیدوار، آپ پر اعتماد کرنے والے، اپنی قدرت و طاقت (پر بھروسہ) سے انکار کرنے والے، آپ کی طاقت اور قوت کی پناہ میں آنے والے ہیں۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 
 پیغام در اشعار 
 سب سے خوبصورت بات جو نیکی کے بارے میں کہی گئی ہے 
 
 نیکی کا ہاتھ ہرگز کسی سے بھی منقطع نہ کیجئے جب تک آپ قدرت رکھتے ہیں کہ زمانے کے دن بدلتے رہتے ہیں 
 اللّٰہ تعالیٰ کے انعام کی فضیلت یاد رکھیے 
 کہ لوگوں کی ضروریات آپ کے ذریعے سے پوری ہوں نہ کہ آپ کی (ان سے ضرورت وابستہ ہو) 
 لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں جب تک ان کے پاس وفا ہے 
 تنگی اور آسانی تو محض کچھ وقتوں اور چند گھڑیوں کے لیے ہوتی ہیں