دعا بتاریخ اپریل 05, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَلْلّٰهُمَّ
أَحْیِنَا مُؤْمِنِیْنَ وَ أَمِتْنَا مُسْلِمِیْنَ طَائِعِیْنَ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ لَا مُبَدِّلِیْنَ وَ لَا مُغَیِّرِیْنَ،
بِرَحْمَتِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ
اَلْلّٰهُمَّ
اَحْیِنَا سُعَدَاءَ وَ أَمِتْنَا شُھَدَاءَ،
وَ لَا تُخَالِفْ بِنَا عَنْ طَرِیْقَةِ الْھُدیٰ،
یَا مَنْ لَا مِثْلَ لَهٗ فِیْ الْذَّاتِ وَ الْصِّفَاتِ
اِغْفِرْ لَنَا مَا مَضیٰ، وَ أَصْلِحْ لَنَا مَا یَأْتِیْ یَا کَرِیْمُ

آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِيْنَ 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ایمان والوں کی حالت میں زندہ رکھیے اور فرماں برداروں کی حالت میں موت دیجیے،
(اس طور کہ) اللّٰہ رب العالمین کے لیے خوش رہنے والے ہوں ، نہ (اسے) مکمل بدلنے والے ہوں اور نہ ہی (اس میں) ترمیم کرنے والے ہوں،
اے ارحم الراحمین !
اپنی رحمت کے سبب (ہم پر رحم فرمائیے)۔
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں کامیاب لوگوں کی زندگی (کے ساتھ) زندہ رکھیے اور شہداء کی موت کے ساتھ، دنیا سے لے جائیے،
ہمیں ہدایت کے طریقے کا مخالف نہ ہونے دیجئے ۔
اے وہ ہستی جس کے لیے (اس کی) ذات اور صفات میں کوئی مثل نہیں !
ہمارے گزشتہ (گناہوں) کو معاف کر دیجیے اور ہمارے لئے آنے والے (حالات) سنوار دیجیے ۔،
اے کریم ! (اپنا کرم فرمائیے!)

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!