دعائے شیخ
ڪلڪم بدون استثناء
قضى الله حاجتڪم
وجبر قلوبڪم
وفك ڪروبڪم
وداوى جروحڪم
وشفي مرضاڪم
ورحم موتاڪم وموتانا وموتي المسلمين والمسلمات اجمعين
يارب العالمين
قيل لأحد الصالحين؛ كم بيننا وبين
عرش الرحمن ؟!
قال:_ دعوة صادقة لأخيك
اسال الله " أن يبشركم قريباً بكل ماتتمنون
اللهم صلِّ وسلم وبارك على نبينا محمد وعلى آله عدد ماذكره الذاكرون وعدد ما غفل عن ذكره الغافلون .
بغیر کسی استثنا کے آپ تمام (احباب) کے لیے (دعاگو ہوں)
اللّٰہ تعالیٰ آپ کی حاجتیں پوری کرے،
آپ کے دلوں کی شکستگی کو جوڑ دے،
آپ کے مصائب ختم کرے،
آپ کے (ہر طرح کے) زخموں کا علاج کرے،
آپ کے بیماروں کو شفا دے،
آپ کے فوت شدگان، ہمارے فوت شدگان، مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کے تمام فوت شدگان پر رحم فرمائے،
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
(ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!)
نیک لوگوں(بزرگوں) میں سے کسی سے کہا گیا ؛
ہمارے اور رحمٰن ذات کے عرش کے درمیان کتنا فاصلہ ہے ؟!
انہوں نے کہا :- اپنے بھائی کے لیے سچی (مخلصانہ) دعا (کہ وہ اس فاصلے کو ختم کر دیتی ہے)
اللّٰہ تعالیٰ سے میں درخواست کرتا ہوں کہ وہ آپ (احباب) کو جلد ہی (ان تمام امور کے پورا ہونے کی) خوشخبری دے جن کی آپ آرزو رکھتے ہیں،
اے اللّٰہ!
ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر جتنی مرتبہ اس (اللّٰہ تعالیٰ) کا ذکر کرنے والے ذکر کریں اور جتنی دفعہ اس کے ذکر سے غافل لوگ غفلت کریں ، رحمتیں نازل فرمائیے، سلامتی دیجیے اور برکت دیجیے۔