دعائے شیخ
اللهم
لاتحجب إحسانك عنا بتقصيرنا ، ولا تمنع عنا فضلك بغفلتنا ، وأجعلنا شاكرين لنعمك ،
راضين بقضائك ،
متلذذين بذكرك ، طامعين برضاك
برحمتك ياأرحم الراحمين
اللهم صل وسلم على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم
اسعدكم الله في الدارين
اے اللّٰہ!
ہماری کوتاہی کے سبب ، آپ ہم سے اپنے احسان کو دور نہ فرمائیے ،
اور ہماری غفلت کے باعث ، آپ ہم سے اپنے فضل کو نہ روکئیے ،
آپ ہمیں اپنی نعمتوں کا قدر دان ،
اپنے فیصلے پر راضی رہنے والا ،
اپنے ذکر سے لذت اٹھانے والا
اور اپنی رضا کا متلاشی بنا دیجیے۔
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے !
اپنی رحمت کے سبب (ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے)
اے اللّٰہ!
ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ، پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائیے اور سلامتی عطا کیجیے۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب (رفقاء) کو دونوں جہانوں کی سعادتیں عطا فرمائے۔