دعائے شیخ
باسمك اللهم
نبدأ يومنا راجين رحمتك وحدك متوكلين عليك و ملتجئين إلى حولك وقوتك فإنه ﻻحول وﻻقوة لنا إﻻ بك.
ومع نسمات هذا الصباح النقية ذكرتكم ورفعت يدي للسماء فدعوت الله لي ولكم
اللهم ادفع عني وعنهم الهموم وارزقني وارزقهم عافية تدوم وارفع مقامي ومقامهم يارافع السماء و مجري الغيوم
اسعد الله اوقاتكم
اے اللہ !
آپ ہی کے نام کے ساتھ ، ہم اپنے دن کا آغاز اس حالت میں کرتے ہیں ،کہ ہم آپ یکتا کی رحمت کے امیدوار ہیں ، آپ پر اعتماد کرنے والے ہیں اور آپ کی طاقت و قوت کی پناہ حاصل کرنے والے ہیں کیونکہ ہمارے لیے آپ کے علاوہ اور کوئی طاقت و قوت نہیں ہے ۔
آج کی صبح کے خوشبودار و خوشگوار اور صاف جھونکوں کے ساتھ ، میں آپ (تمام احباب) کو یاد کرتا ہوں اور اپنے ہاتھوں کو آسمان کی طرف اٹھاتے ہوئے پھر اللہ تعالیٰ سے اپنے لیے اور آپ کے لیے دعا کرتا ہوں :
اے اللہ ؛ اے آسمان کو بلند کرنے والے اور بادلوں کو بھیجنے والے !
مجھ سے اور ان ( میرے احباب ) سے غموں کو دور فرما دیجیے ، مجھے اور انہیں ہمیشہ کے لئے عافیت عطا فرما دیجیے ، میرے اور ان کے مقام کو بلند فرما دیجیے۔
اللہ تعالیٰ آپ (احباب) کے اوقات کو بابرکت بنا دے ۔