دعا بتاریخ دسمبر 04, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ 
بكل حواسنا نناجيك، 
اسعدنا يا الله ،حقق أمانينا، وفقنا لكل خير، 
واحمنا من شرور أنفسنا، واغفر ذنوبنا جميعها، واجبر خواطرنا، واحفظنا في ودائعك  ،
وإجعلنا من  المباركين أينما كنا 
وثبتنا على دينك حتى نلقاك، 
إنك على كل شيء قدير 
وبالمؤمنين رؤوف رحيم 

آمين يا رب العالمين 

اردو

اے اللّٰہ!
ہم اپنے تمام حواس کے ساتھ آپ سے مناجات کرتے (محو دعا) ہیں کہ ، 
اے اللّٰہ! 
 ہمیں سعادت مند بنا دیجیے ، 
ہماری آرزوئیں پوری فرما دیجیے ،
ہمیں ہر بھلائی کی توفیق دے دیجیے ، 
ہمیں اپنے نفسوں کے شرور سے بچا لیجئے ، 
ہمارے تمام گناہ معاف کر دیجیے ، 
ہمارے دلوں کو جوڑ دیجیے ،
اپنی امانتوں میں ہمیں محفوظ کرلیجئے , 
جہاں کہیں ہم ہوں ، ہمیں بابرکت لوگوں میں شامل فرما دیجیے 
اور ہمیں (تا دمِ زندگی) اپنے دین پر ثابت قدم رکھئیے یہاں تک کہ (ہم وفات پاجائیں اور)  آپ سے ہماری ملاقات ہو ، 
بیشک آپ ہر چیز پر قادر ہیں اور ایمان والوں پر (بالخصوص) نہایت شفیق مہربان ہیں ۔ 
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے۔