دعا بتاریخ نومبر 04, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلّٰهُمَّ 
 إِنَّا نَسْئَلُكَ بِنُوْرِ وَجْھِكَ الَّذِیْ أَشْرَقَتْ لَهُ الْسَّمٰوٰتُ وَ الْأَرْضُ وَ صَلَحَ بِهٖ أَمْرُ الْدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ 
 أَنْ تَجْعَلَنَا وَ أَھْلَنَا وَ أَحِبَّتَنَا فِیْ حِرْزِكَ وَ حِفْظِكَ وَ جِوَارِكَ وَ تَحْتَ کَنْفِكَ 
 أَسْئَلُ اللّٰهَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَفَاتِیْحُ الْسَّمٰوٰتِ وَ الْأَرْضِ 
 أَنْ یَّفْتَحَ لَکُمْ أَبْوَابَ الْخَیْرِ وَ الْرِّزْقِ وَ أَنْ یُّغْلِقَ عَنْکُمْ أَبْوَابَ الْشَّرِّ وَالْسُّوْءِ 
 وَ أَنْ یُّوَفِّقَکُمْ لِمَا یُحِبُّهٗ وَ یَرْضَاہُ 
 وَ أَنْ یَّلْبِسَکُمْ لِبَاسَ الْصِّحَّةِ وَالْعَافِیَةِ 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


اردو

 اے اللّٰہ! 
 بیشک ہم آپ سے آپ کی ذات کے اس نور (تجلی) کے وسیلہ سے کہ جس سے تمام آسمان اور زمین روشن ہوئے اور دنیا و آخرت کا نظام درست ہوتا ہے، یہ  درخواست کرتے ہیں 
 کہ آپ ہمیں، ہمارے اہل خانہ اور ہمارے پیاروں کو اپنے بچاؤ، اپنی حفاظت، اپنی پناہ اور اپنے زیر نگرانی رکھیے 
 اللّٰہ تعالیٰ سے کہ جس کے ہاتھ (قبضہ) میں آسمانوں اور زمین کی چابیاں ہیں 
 یہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ آپ (احباب) کے لیے خیر وبھلائی اور وسائلِ رزق کے دروازے کھول دے، 
 آپ سے ہر شر اور برائی کے دروازے بند کردے، 
 آپ کو ان (اعمال) کی توفیق دے جن کو وہ پسند کرتا ہےاور راضی ہوتا ہے، 
 اور آپ کو صحت اور عافیت کا لباس پہنائے (سے رکھے). 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔