دعا بتاریخ نومبر 04, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
ارزقنا علما نافعا، ورزقا واسعا، 
وشفاء من كل داء و سقم 
يامن ترزق من تشاء بغير حساب 
رحمن الدنيا والآخرة ورحيمهما 
اللهم 
ارحمنا رحمة تغنينا بها عمن سواك 
إلهنا 
ندعوك دعاء من اشتدت فاقته 
وضعفت قوته وقلت حيلته 
يا غياث أغثنا واكشف كربنا 
وأصلح قلوبنا واحفظ أوطاننا واخواننا 

        آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں فائدہ مندعلم ، وسیع رزق اور ہر بیماری اور کمزوری سے شفا دے دیجیے ، 
اے وہ ذات جو جسے چاہے بغیر حساب رزق دیتا ہے (ہمیں بھی دے دیجیے) ، 
اے دنیا اور آخرت میں بے حد مہربان اور ان دونوں (جہانوں) میں نہایت رحم کرنے والے ، 
اے اللّٰہ!
ہم پر ایسی رحمت کر دیجیے جو ہمیں آپ کے سوا سے بے نیاز کر دے ، 
اے ہمارے معبود !
ہم آپ سے اس (شخص کی طرح) دعا کرتے ہیں جس کا فاقہ سنگین ہو جائے ، جس کی قوت کمزور ہو جائے اور جس کی تدبیر کم ہو جائے ، 
اے فریاد کو پہنچنے والے !
ہماری مدد کیجیے ، ہماری مصیبتوں کو دور کر دیجیے ، ہمارے دلوں کو سنوار دیجیے ، ہمارے وطنوں اور ہمارے بھائیوں کی حفاظت کر لیجیے۔

 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔