دعا بتاریخ ستمبر 04, 2023

دعائے شیخ

عربی

‏الحمد لله 
الذي جعل في مناجاته انشراحاً
وفي دعائه طمأنينة وأمل
وفي سؤاله غنىً
وفي الإنكسار بين يديه جبراً
وفي القرب منه راحة
 اللهم
 إنا نحمدك ونشكرك على كل شيء
 الحمدلله على أصغر النعم وأكبرها
الحمدُلله على أبسط النّعم وأعظمها
 الحمدلله دائماً وأبدا
اللهم
 اغمر بيوتنا بالبركه والستر والعافية والامان وراحة البال وصلاح الحال والذرية

         آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں جس نے اپنی مناجات (التجا) میں (ہمارے) انشراح (قلبی سکون) کو ، اپنے سے دعا مانگنے میں (ہمارے) اطمینان اور امید کو ، اپنے سے درخواست کرنے میں (دوسروں سے) بے احتیاجی کو ، اپنے سامنے عاجزی کرنے میں (ہماری) شکستگی سنوارنے کو اور اپنے سے قرب میں (ہماری) راحت کو رکھ دیا ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم ہر چیز (نعمت) پر آپ کی تعریف کرتے ہیں اور آپ کا شکر کرتے ہیں ، 
 سب سے چھوٹی اور سب سے بڑی نعمت پر ، تمام تعریفیں اللّٰہ ہی کے لیے ہیں ،
 سادہ ترین اور عظیم ترین نعمتوں پر تمام تعریفیں اللّٰہ ہی کے لیے ہیں ،
 ہمیشہ سے اور ہمیشہ کے لیے ، تمام تعریفیں اللّٰہ ہی کے لیے ہیں۔
اے اللّٰہ!
ہمارے گھروں کو برکت سے ، عیوب کو چھپانے سے ، عافیت سے ، امن سے ، دل کی راحت سے ، حالات اور اولاد کے سنورنے سے مالامال کردیجیۓ! 

 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔