دعائے شیخ
اللهم
اختم بالصالحات أعمالنا، وبالسعادة آجالنا، وثبت على الصراط أقدامنا، واقرن بالعافية غدونا واصالنا، واجعل إلى رحمتك مصيرنا ومآلنا، واجعل التقوى زادنا، وفي دينك اجتهادنا، وعليك توكلنا واعتمادنا، واشف مرضانا، وارحم موتانا، وأدخلنا الجنة من غير تعب ولا سابقة عذاب.
اے اللّٰہ!
ہمارے اعمال کو اچھائیوں کے ساتھ اور ہماری امیدوں کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر کیجیے ،
ہمارے قدموں کو پل صراط پر جما دیجیے ،
ہماری صبح اور ہماری شام کو عافیت سے جوڑ دیجیے ،
ہمارا ٹھکانہ اور ہمارا انجام اپنی رحمت کی سمت مقرر کر دیجیے ،
تقوی کو ہماری (زندگی کے) سفر کا سامان ، ہماری کوشش کو دین کے (غلبے کے) لیے اور اپنی ذات پر ہمارے بھروسہ اور ہمارے اعتماد کو طے کر دیجیے ،
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ،
ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ،
ہمیں کسی مشقت کے بغیر اور کسی عذاب سے واسطہ پڑے بغیر جنت میں داخل فرما دیجیے ۔