دعا بتاریخ ستمبر 04, 2020

دعائے شیخ

عربی

رفعت كفي نحو عطفك داعياً 
وعلمت أنك لا ترد دعائي 
يا قاضي الحاجات ، 
يا كاشف الكربات ، يا مجيب الدعوات ،
 ياغافر الزلات عافنا وأعفو عنا ، فرج همومنا ، وإشرح صدورنا ، وأصلح أحوالنا ، وحقق آمالنا ، وإشف مرضانا ، وإرحم موتانا ، وأسعد قلوبنا ، 
وإجعلنا من المقبولين عندك في الدنيا والآخره ، 
برحمتك يا أرحم الراحمين ، 

وصل اللهم على سيدنا محمد وعلى اله وصحبه اجمعين 

اردو

دعا کرتے ہوئے ، میں نے اپنی ہثھیلی کو آپ کی مہربانی کے لیے اٹھایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ میری دعا کو رد نہیں فرمائیں گے :- 

اے حاجات کو پورا کرنے والے ، مصیبتوں کو ہٹانے والے ، دعائیں قبول کرنے والے ، لغزشوں کو معاف فرمانے والے ! 

ہمیں عافیت دے دیجیے ، ہم سے درگزر فرمائیے ، ہمارے غم دور فرما دیجیے ، ہمارے سینے کھول دیجیے ، ہمارے حالات درست فرما دیجیے ، ہماری امیدیں پوری فرما دیجیے ، ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ، ہمارے فوت شدگان کو بخش دیجیے ، ہمارے دلوں کو سعادتمند بنا دیجیے ، ہمیں دنیا و آخرت میں اپنے مقبول بندوں میں شامل فرما لیجیے ۔ 

اے ارحم الراحمین ! اپنی رحمت کے سبب ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے ۔ 

اے اللہ ! ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر اپنی رحمتوں کا نزول فرما دیجیے !