دعا بتاریخ جولائی 04, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَللّٰهُمَّ 
 صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ صَلَاةً تَھَبُ لَنَا بِھَا أَکْمَلَ الْمُرَادِ وَ فَوْقَ الْمُرَادِ فِیْ دَارِ الْدُّنْیَا وَ دَارِ الْمَعَادِ 
 وَ عَلیٰ آلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَ بَارِكْ وَسَلِّمْ عَدَدَ مَا عَلِمْتَ وَ زِنَةَ مَا عَلِمْتَ وَ مِلْءَ مَا عَلِمْتَ 
  
 اَللّٰهُمَّ 
 اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 

اردو

 اے اللّٰہ! 
 آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر ، آپ ﷺ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام پر اپنے علم کے مطابق تعداد میں ، اپنے علم کے مطابق وزن میں اور اپنے بھرپور علم  کے مطابق وہ رحمتیں نازل فرمائیے 
 کہ آپ ان (رحمتوں) کے ذریعہ دنیا کے گھر (زندگی) میں اور آخرت کے گھر میں ہمیں کامل ترین مراد اور اس مراد سے بھی بالاتر (نعمت) عطا کریں
 اور (رسول اللہ ﷺ ،آل و اصحاب پر) برکت اور سلامتی بھی نازل کیجیے 
 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!