دعائے شیخ
اَلْلَّهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَھَادَةً فِیْ سَبِیْلِكَ،
وَاکْتُبْ لَنَا أَحْسَنَ مَوْتَةً وَأَطْیَبَھَا عِنْدَكَ،
وَاجْعَلْنَا نُحِبُّ لِقَاءَكَ وَنَسْتَعِدُّ لَهٗ،
وَاُرْزُقْنَا أَحْسَنَ عَمَلٍ نَخْتِمُ بِهٖ عُمْرَنَا،
وَھَوِّنْ عَلَیْنَا الْسَّکَرَاتِ،
وَ أَلْھِمْنَا الْنُّطْقَ بِالشَّھَادَةِ عِنْدَ خُرُوْجِ الْرُّوْحِ،
وَاخْتِمْ لَنَا بِالْإِیْمَانِ وَبِشَھَادَةِ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ ﷺ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ !
ہمیں اپنے (دین کے غلبہ کے) راستے میں (جذبہ) شھادت دے دیجیے،
اور ہمارے لیے آپ اپنے پاس کی سب سے خوبصورت اور خوشگوار موت لکھ دیجیے۔
ہمیں ایسا بنا دیجیے کہ ہم آپ کی ملاقات کو محبوب رکھیں اور اس کے لیے تیاری کریں،
ہمیں ایسا عمدہ عمل عطا کردیجیے کہ (اس پر عمل کے ساتھ) ہماری زندگی کا اختتام ہو،
ہم پر موت کی سختیاں ہلکی (آسان) کر دیجیے،
(جسم سے) روح نکلنے کے وقت ہمیں کلمہ شھادت کی ادائیگی الھام کر (دل میں ڈال) دیجیے،
ہماری زندگی کا اختتام ایمان کے ساتھ اور اس بات کی گواہی کے ساتھ کر دیجیے کہ ؛
" اللّٰہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک حضرت محمد ﷺ اللّٰہ کے رسول ہیں" ۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔