دعا بتاریخ مئی 04, 2025

دعائے شیخ

عربی

جَعَلَ اللّٰهُ صَبَاحَکُمْ سَعِیْدَ صَبَاحٍ تَطِیْبُ فِیْهِ الْخَوَاطِرُ وَتَرْتَاحُ فِیْهِ الْقُلُوْبُ
وَرَزَقَکُمْ سَعَادَةً دَائِمَةً تَمْلَأُ قُلُوْبَکُمْ
صَبَاحُکُمْ نِعَمٌ لَا تُحْصیٰ وَآمَالٌ تُرْجیٰ
صَبَاحُکُمْ لِسَانٌ مُّسْتَغْفِرٌ وَرَبٌّ یَّعْفُوْ وَیَغْفِرُ
صَبَاحُکُمْ عَافِیَةٌ تَدُوْمُ وَرِضًا مِّنَ الْحَیِّ الْقَیُّوْمِ

اَلْلّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْئَلُكَ صَبَاحًا تَتَنَفَّسُ فِیْهِ أَمَانِیْنَا
صَبَاحًا تَنْفَرِجُ فِیْهِ ھُمُوْمَنَا

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

​اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی صبح کو ایسی کامیاب صبح بنائے
​جس میں آپ کی طبیعتیں خوشگوار ہوں اور دل راحت پائیں
​آپ کو ہمیشہ کی کامیابی دے جو آپ کے دلوں کو مالا مال کر دے
​آپ کی صبح بے شمار نعمتوں اور امید افزا توقعات سے لبریز ہو۔
​آپ کی صبح استغفار کرنے والی زبان ہو اور رب تعالیٰ گناہوں کو معاف کرے اور بخشے
​آپ کی صبح ، ہمیشہ رہنے والی عافیت اور حی و قیوم (زندہ اور کسی سہارے کے بغیر قائم) ذات کی رضا ہو

​اے اللّٰہ !
​بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں :
 ایسی صبح کی جس میں ہماری آرزؤیں پوری ہوں
 ایسی صبح کی جس میں ہماری پریشانیاں دور ہوں

​اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
​ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
​اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔​