دعا بتاریخ مئی 04, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
يا مقلب القلوب والأبصار، ثبت قلوبنا على طاعتك،
 ولا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا، 
ولا تفتنا في ديننا، واجعل يومنا خيرا من أمسنا،
 واجعل غدنا خيرا من يومـنا، 
واجعل خير أعمارنا أواخرها،
 وخير أعمالنا خواتيمها، 
وخير أيامنا يوم نلقاك وأنت راض عنا.

     آمـــــــــين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

ا ے اللّٰہ !
اے دلوں اور آنکھوں کو بدلنے والے ! 
ہمارے دلوں کو اپنی فرمانبرداری پر ثابت قدم رکھئیے، 
ہمارے دلوں کو نہ پھیرئیے جبکہ آپ نے ہمیں ہدایت دے دی، 
ہمیں ہمارے دین کے لحاظ سے آزمائش میں مبتلا نہ کیجئے، 
ہمارے اس (آج) دن کو گذشتہ دن سے بہتر بنا دیجیے اور ہمارے کل (کے آنے والے) دن کو ہمارے (آج کے) دن سے بہتر بنا دیجیے، 
اور آپ ہماری عمروں کے آخری دور کو بہترین دور ،
ہمارے آخری اعمال  کو بہترین اعمال 
اور ہمارا بہترین دن اس دن کو بنا دیجیے جس میں ہم آپ سے اس حال میں ملیں کہ آپ ہم سے راضی ہوں۔
 
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔