دعائے شیخ
اللهمّ ياواسع الرحاب، ياعظيم الجناب،
يا مفتح الأبواب،
يا قابل التوبة ممن تاب،
لا إله إلا أنت العزيز الوهاب،
لقد ضاقت بنا الرحاب إلا رحابك
وأغلقت الأبواب كلها إلا بابك،
فلا تطردنا من جنابك،
وإجعلنا يارب ممن قبلت دعاءهم واستجبت رجاءهم، واصلحت أحوالهم، وغفرت ذنوبهم.
آمين يارب العالمين
صباحكم معطر بذكر الله
اے اللّٰہ ؛ اے نہایت کشادگی کی مالک ذات ،
اے عظیم مرتبہ والی ذات ، اے ( رزق ، عزت اور ہدایت) کے دروازے کھولنے والی ذات ،
اے توبہ قبول کرنے والی ذات ، ان کی ، جنہوں نے توبہ کی !
غالب ہستی اور عطا کرنے والی ذات ، آپ کی ذات کے علاوہ اور کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ۔
یقیناً آپ کی (بے انتہا) وسعتوں کے علاوہ دیگر وسعتیں تنگ ہوچکی ہیں اور آپ کے دروازے کے علاوہ تمام دروازے بند ہو گئے ہیں !
پس آپ ہمیں اپنی جناب سے دور نہ کیجئے ،
اے ہمارے پروردگار !
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے :
جن کی دعائیں قبول ہوئیں ، جن کی امیدیں پوری ہوئیں ، جن کےحالات سنور گئےاور جن کے گناہ معاف ہوئے ۔
اے اقوام عالم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے !
آپ (احباب) کی صبح اللّٰہ کے ذکر سے مہکی رہے ۔