دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
قَرِّبْنَا إِلَیْكَ بِرَحْمَةِ الْأَیْتَامِ وَإِطْعَامِ الْطَّعَامِ وَإِفْشَاءِ الْسَّلَامِ وَصُحْبَةِ الْکِرَامِ،
اَللّٰهُمَّ
حَبِّبْ إِلَیْنَا الْإِحْسَانَ،
وَکَرِّهْ إِلَیْنَا الْفُسُوْقَ وَالْعِصْیَانَ،
وَحَرِّمْ عَلَیْنَا سَخَطَكَ وَالْنِّیْرَانَ
بِعَوْنِكَ یَا غَیَاثَ الْمُسْتَغِیْثِیْنَ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
ہمیں یتیموں پر رحمت کرنے، (حاجت مندوں کو) کھانا کھلانے، سلامتی کو پھیلانے اور فضل و کرم کے حامل لوگوں کی صحبت کے ذریعہ اپنا قرب عطا کردیجیے،
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے احسان (نیکی و مہربانی) کو محبوب بنا دیجیے،
ہمارے لیے گناہ اور اپنی نافرمانی کو ناپسندیدہ کر دیجیے،
ہم پر اپنی ناراضگی اور جہنم کی آگ کو حرام کردیجیے،
اے فریاد کرنے والوں کی مدد گار ذات !
اپنی مدد کے ساتھ (ہماری التجائیں پوری کر دیجیے) -
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔