دعائے شیخ
اللهم
أنت الملك لا إله إلا أنت،
نحن عبادك ظلمنا أنفسنا واعترفنا بذنوبنا
فاغفر لنا ذنوبنا جميعا لا يغفر الذنوب إلا أنت،
واهدنا لأحسن الأخلاق لا يهدي لأحسنها إلا أنت،
واصرف عني سيئها لا يصرف عنا سيئها إلا أنت،
لبيك وسعديك والخير كله في يديك
والشر ليس إليك نحن بك وإليك
تباركت وتعاليت نستغفرك ونتوب إليك.
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
آپ ہی بادشاہ ہیں آپ کے سوا کوئی حاکم نہیں ،
ہم آپ ہی کے بندے ہیں ، ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور ہم نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا
پس آپ ہمارے تمام گناہوں کو بخش دیجیے (کیونکہ) آپ کے علاوہ کوئی بھی گناہوں کو معاف نہیں کرتا ،
ہمیں بہترین اخلاق پر گامزن کردیجیے (کیونکہ) آپ کے علاوہ ان پر کوئی نہیں چلاتا ،
ہم سے ان (اخلاق) کی برائی دور کر دیجیے (کیونکہ) ہم سے ان کی برائی کوئی اور دور نہیں کر سکتا ،
(اے اللّٰہ!) ہم آپ کی جناب میں حاضر ہیں ، ساری سعادتیں آپ ہی کی طرف سے ہیں ، تمام بھلائیاں آپ ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں اور شر کی نسبت آپ ہی کی طرف نہیں ہے (پس آپ ہمیں بھلائی دے دیجیے اور برائی سے بچا لیجئے) ،
ہم آپ ہی کے (مدد کے) سبب ہیں اور آپ ہی کی طرف (جھکتے) ہیں ،
آپ ہی ہر عیب سے پاک ہیں اور آپ ہی بلند وبرتر ہیں ، ہم آپ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے ہیں اور ہم آپ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔