دعائے شیخ
"وكيف لا تشرق الدنيا وقد وُهِبت
فجرًا هداها إلى الإيمان والرَّشدِ
وكيف لا تَسعد الأرواح إن شُغلت
بذكره عن حديث المال والولدِ
صلّىٰ عليه الذي ألقى محبته
عليه فامتزجت بالروح والجسدِ "
اللهم صلِّ وسلم على سيدنا محمد وعلى وآله وصحبه وسلم
" اور اِس حالت میں دنیا کیسے روشن نہ ہو کہ اسے وہ صبح صادق کی روشنی (یعنی آپ ﷺ) دی گئی ہے ، جس نے اسے (دنیا کو) ایمان اور سیدھے راستے کی رہنمائی دی ہے ،
اور کیسے روحیں سعادت مند نہ ہوں گی اگر وہ مال اور اولاد کی گفتگو کی بجائے آپ (ﷺ) کے تذکرہ کے ساتھ مشغول ہوں ،
آپ ﷺ پر رحمتیں نازل کرے وہ ذات (اللّٰہ تعالیٰ) ، جس نے آپ ﷺ کو اپنی وہ محبوبیت عطا کی ہے جو روح و جسم میں اُتر گئی ہے "
اے اللّٰہ!
ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر ، آپ کے صحابہ کرام پر رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے