دعائے شیخ
اللهم
أنت العون لمن توكل عليك
وأنت النصير لمن فوض أمره إليك
وأنت الحبيب لمن أحب العودة إليك
فاختر لنا ما فيه من الخير في الدنيا والآخرة ويسر لنا أمورنا كلها واشف مرضانا وعاف مبتلانا
وارحم موتانا وعافنا واعف عنا وعن والدينا ياعفو ياكريم
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ ہی ان کے (حقیقی) سہارا ہیں جنہوں نے آپ پر اعتماد کیا ،
آپ ہی ان کے (حقیقی) مددگار ہیں جنہوں نے اپنے کام کو آپ کے سپرد کردیا ،
آپ ہی ان کے محبوب ہیں جنہوں نے آپ کی طرف لوٹ کے آنے کو محبوب بنا لیا ۔
پس آپ ہی ہمارے لیے اسے ، جس میں دنیا اور آخرت میں بھلائی ہے ، پسند فرما لیجئے ،
ہمارے لیے تمام کام آسان کر دیجیے ،
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ،
آزمائش میں ہمارے مبتلا (احباب) کو عافیت دے دیجیے ،
ہمارے بیماروں پر رحم فرما دیجیے ۔
اے درگزر کرنے والے ! اے مہربان ذات!
ہمیں عافیت دے دیجیے ، ہم سے اور ہمارے والدین سے درگزر فرمائیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔