دعائے شیخ
قُل لِلْحرُوفِ إِذَا سَكبَت عبِيرَهَا
مَنْ غَير أحْمد يستحِقُّ مدائِحِي
صَلَّى عَليْكَ الله مَـا سَارتْ بِنَا
أرْضٌ وثَارَ الشَّوْقُ بيْنَ جوانِحِي
اللهم صلِّ وسلم وبارك على سيدنا محمد وآله وصحبه وسلم
حروف سے کہئیے جب وہ اپنی (اپنے الفاظ کی) خوشبو بکھیریں (یعنی جملوں میں ڈھل جائیں)
تو احمد ﷺ کے علاوہ کون میری تعریفوں کا حقدار ہوسکتا ہے
آپ ﷺ پر اللّٰہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوتی رہیں جب تک کہ زمین ہمارے ساتھ رواں دواں (قائم) ہے اور شوق (دل) میرے پہلوؤں کے درمیان دھڑکتا رہے۔
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی دیجئے اور برکت عطا فرمائیے