دعا بتاریخ اکتوبر 03, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ
 يامن أنزلت من سمائك مطرا
 وأنبت من أرضك النباتا 

 افتح لنا باب رزقك وتوفيقك
 واجعل الحياة زيادة لنا في كل خير 
والموت راحة لنا من كل شر
 ولاتجعل لنا ولا علينا دينا على أحد
 برحمتك يا أرحم الراحمين .

 آميــــــــــــــن يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
اے وہ ذات کہ آپ نے اپنے آسمان سے بارش اتاری اور اپنی زمین سے نباتات اگائیں ! 

آپ ہمارے لیے اپنے وسائل رزق اور اعمال خیر کی توفیق کے دروازے کھول دیجئے ، 
ہمارے لیے زندگی کو ہر بھلائی میں اضافے اور موت کو ہمارے لیے ہر شر سے راحت کا ذریعہ بنا دیجیے ، 
اے ارحم الراحمین ! 
اپنی رحمت کے سبب ہمارے لیے (مالی معاملات میں) نہ ہی کوئی وصولی اور نہ ہی کوئی ادائیگی باقی  رہنے دیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔