دعا بتاریخ اکتوبر 03, 2021

دعائے شیخ

عربی

ســـألت رب ســــامع الدعاء 
ورافع الســـماء ، ودائم البقاء 
ومـن فــــي إســــــمه دواء 
وفــــي ذكــــره شــــــفاء 
أن يرفــــع  عنكم كل بــــلاء 
وأن يحييكم حياة الســــــعداء 
وأن يكتب لكم شفاء من كل داء 
ويرزقكم عيشــــة الكرمــــاء 
ويحميكم من غدر الســـــفهاء 
وأن يعطيكم خير الدنيا والآخره..
وأن يغفر لنا ولكم ولوالدينا ووالديكم 
 حفظكم الله ورعاكم وحماكم من كل سوء ومكروه .

اردو

میں نے اپنے رب سے جو دعا کو سننے والا ، آسمان کو بلند کرنے والا ، ہمیشہ باقی رہنے والا ہے ، جس کے نام میں (بیماری سے علاج کی) دوا اور اس کی یاد میں شفا ہے ، سے درخواست کی ہے کہ : 
وہ آپ سے ہر آزمائش کو ہٹا دے ، 
آپ کو نیک بخت انسانوں کی زندگی سے نوازے ، 
آپ کو ہر بیماری سے شفا کا فیصلہ فرما دے ، 
آپ کو مہربان انسانوں کی زندگی کی سی زندگی دے ، 
بیوقوفوں کے دھوکے سے آپ کو بچائے ، 
آپ کو دنیا اور آخرت کی بھلائی دے ، 
ہمارے لیے ، آپ کے لیے ، ہمارے والدین کے لیے اور آپ کے والدین کے لیے (گناہوں کی) بخشش فرما دے ، 
اللّٰہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے ، آپ کی نگرانی کرے اور آپ کو ہر برائی اور ناپسندیدہ عمل سے بچائے ۔