دعا بتاریخ ستمبر 03, 2025

دعائے شیخ

عربی

 سَکَبَ الْصَّبَاحُ عَلَی الْوُجُوْدِ عَبِیْرًا 
 وَ کَسَاهُ مِنْ حُلَلِ الْضِّیَاءِ حَرِیْرًا 
  
 فَأَبَدًا بِأَذْکَارِ الْصَّبَاحِ تَکُنْ بِھَا 
 مُتَوَکِّلاً وَّ مُحْصِنًا مَّسْرُوْرًا 
  
 صَبَّحَکُمُ الْلّٰهُ بِعَفْوِهٖ وَ رِضَاہُ 
 وَ أَلْبَسَکُمْ ثَوْبَ الْعَافِیَةِ 
 وَ رَزَقَکُمْ مَّا یَسُرُّکُمْ 
 وَ صَرَفَ عَنْکُمْ مَّا یَضُرُّکُمْ 
 اَلْلّٰهُمَّ 
 جَمِّلْ صَبَاحَنَا بِذِکْرِكَ وَ عَفْوِكَ وَ تَوْفِیْقِكَ وَ بَرَکَاتِكَ وَ رِضَاكَ عَنَّا 
 اَلْلّٰهُمَّ
 بِكَ أَصْبَحْنَا وَ عَلَیْكَ تَوَکَّلْنَا وَ أَنْتَ خَیْرُ الْحَافِظِیْنَ 
  
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


اردو

 صبح کا وقت (کائنات کے) وجود پر خوشبو بن کر نمودار ہوا 
​ اور اس نے اس (وجود) کوروشنی کے لباسوں میں سے ریشمی لباس پہنادیا 
 پس آپ بھی صبح کے (مسنون) اذکار کے ساتھ ہمیشہ (اہتمام کریں) تو اس طرح ہو جائیں گے 
 کہ (اللہ تعالیٰ کی ذات پر) اعتماد کرنے والے ، محفوظ اور خوشی سے مالامال ہوں 
 اللّٰہ تعالیٰ اپنے درگذر اور اپنی رضا کے ساتھ آپ (احباب) کی صبح کرے، 
 آپ کو عافیت کا لباس پہنائے، 
 آپ کو وہ وسائلِ رزق عطا کرے جو آپ کو خوش کردیں، 
 اور آپ سے اس سب کو دور کرے جو آپ کو نقصان دے، 
 اے اللّٰہ! 
 ہماری صبح کو اپنی یاد، اپنے درگذر، اپنی توفیق، اپنی برکات اور ہمارے ساتھ اپنے راضی ہونے کے ذریعے خوبصورت بنا دیجیے، 
 اے اللّٰہ! 
 آپ ہی کے (حکم سے) ہم نے صبح کی، آپ ہی پر ہم نے اعتماد کیا اور آپ بہتر حفاظت کرنے والے ہیں۔  

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔