دعا بتاریخ اگست 03, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَلْلّٰهُمَّ
لَكَ الٔحَمْدُ کَمَا ھَدَیْتَنَا لِلْإِسْلَامِ،
وَعَلَّمْتَنَا الْحِکْمَةَ وَالْقُرْآنَ،
اَلْلّٰهُمَّ
اِجْعَلْنَا لِکِتَابِكَ مِنَ الْتَّالِیْنَ، وَلَكَ بِهٖ مِنَ الْعَامِلِیْنَ، وَ بِالْاََعْمَالِ مُخْلِصِیْنَ وَبِالْقِسْطِ قَائِمِیْنَ،
وَعَنِ الْنَّارِ مُزَحْزَحِیْنَ، وَبِالْجَنَّاتِ مُنْعَمِیْنَ وَإِلیٰ وَجْھِكَ نَاظِرِیْنَ۔

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہی کی تعریف ہے جس طرح کہ آپ نے ہمیں اسلام کی ہدایت عطا کی،
اور آپ نے ہمیں حکمت اور قرآن کریم سکھایا،
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی کتاب کی تلاوت کرنے والوں میں، آپ (کی رضا) کے لیے اس پر عمل کرنے والوں میں، (اچھے) اعمال ، اخلاص کے ساتھ بجا لانے والوں میں، انصاف قائم کرنے والوں میں، جہنم کی آگ سے دور کیے ہوؤں میں، جنتوں کے انعام پانے والوں میں اور اپنے رب کے (شایان شان) چہرے کی طرف دیکھنے والوں میں شامل کر دیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔