دعا بتاریخ اپریل 03, 2021

دعائے شیخ

عربی

(فسقى لهما ثم تولى إلى الظل )
إذا أحسنت لأحدهم ،فابتعد عنه.
لاتحرج ضعفه ، ولا تلزمه شكرك، 
واصرف عنه وجهك لئلا ترى حياءه عاريا أمام عينيك :
(فسقى لهما ثم تولى )، لم يقل سبحانه :،
فسقى ثم ذهب ،بل تولى بكامل مافيه. 
افعل المعروف وتول وثق بجزاء الله لك. 

اردو

( ارشاد ربانی ہے )
{ پھر انہوں ( حضرت موسیٰ علیہ السلام ) نے ان دونوں ( شیخ مدین ، حضرت شعیب علیہ السلام کی بیٹیوں کے جانوروں کو ) پانی پلادیا تو پھر سائے والی جگہ کی طرف چلے گئے } 
( سورۃ القصص ، آیت ؛ 24 )
(یہ آیت ہماری رہنمائی کرتی ہے کہ) جب آپ کسی کے ساتھ حسن سلوک کریں تو پھر اس سے علیحدگی اختیار کرلی جائے ۔
اس کی کمزوری کو شرمندگی نہ بنائیے ، اور نہ اپنا شکر ( احسان مندی ) کسی پر ضروری بنائیے ،
(بلکہ) اپنا رخ اس سے ہٹا لیجیے تاکہ آپ اپنی آنکھوں کے سامنے اس کی شرم وحیاء کو عیاں (واضح) نہ دیکھیں ۔
اللّٰہ سبحانہ نے (مذکورہ آیت میں) یہ نہیں فرمایا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پانی پلایا پھر چلے گئے بلکہ ( یہ فرمایا کہ انہوں نے ) مکمل طور پر بے توجہی اختیار کرلی .
(لہذا دوسروں کے ساتھ) نیکی کیجیے ، (پھر ان سے ) توجہ ہٹا لیجیے اور اللّٰہ تعالیٰ سے اپنے لئے اس کا بدلہ ملنے پر اعتماد کیجیے ۔