دعائے شیخ
اللهم
يامن بيده تدبير الأمور ، ياعالم ماتخفي الصدور ؛
اغفرلي ولمن في قلبي حبهم ، وبارك لي ولمن يدور في بالي ذكرهم ،
وتب علي وعلى من ترتاح روحي لوصلهم ،
وتقبل صالح اعمالي وأعمالهم وطاعتي وطاعاتهم
اللهم لا ترد لي ولهم دعاء ،
ولا تخيب لي ولهم رجاء ،
ولا تسكن جسدي وجسدهم داء ، وأدفع عني وعنهم المحن والبلاء ،
ولا تشمت بي وبهم الأعداء ياواسع المغفرة والرجاء
اے اللّٰہ ؛
اے وہ ذات ! جس کے ہاتھ میں معاملات کی تدبیر ہے ،
اے ان (رازوں) کو جاننے والی ہستی ، جنہیں سینے چھپائے ہوئے ہیں !
مجھے بخش دیجیے اور ان (احباب) کو بھی جن کی میرے دل میں محبت ہے ،
میرے لیے برکت پیدا فرما دیجیے اور ان کے لیے بھی جن کا ذکر میرے دل میں گردش کرتا ہے ،
مجھے توبہ کی توفیق دے دیجیے اور انہیں بھی جنہیں ملنے سے میری روح کو راحت ملتی ہے ،
میرے نیک عمل اور ان کے نیک عمل ، ( اپنی واحد ذات کے لئے ) میری فرمانبرداری اور ان کی فرمانبرداریاں قبول فرما لیجیے ،
اے اللّٰہ ! میری اور ان کی دعا مسترد نہ فرمائیے ،
(اپنی ذات برتر سے) میری اور ان کی امید کو ناکام نہ ہونے دیجئے ،
میرے اور ان کے جسم میں کوئی بیماری نہ ٹھہرنے (پنپنے) دیجئے ،
مجھ سے اور ان سے مشقتیں اور آزمائش دور رکھئے ،
مجھ پر اور ان پر دشمنوں کے ہنسنے کا موقع نہ بننے دیجئے ۔
اے وسیع مغفرت اور امید بر لانے والے ! ( ہماری دعائیں قبول فرما لیجیۓ )